شعراء پختون کلچر کو دنیا میں متعارف کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں‘ فضل حکیم خان

پیر 15 جولائی 2019 23:39

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پختونوں کی اصل شناخت دنیا کے سامنے لانے اور روایتی پختون کلچر کا حقیقی تصور پیش کرنے کیلئے شعراء اور ادباء اپنا بہترین کردار ادا کررہے ہیں‘ نئی نسل کو پختون ثقافت کے مثالی خوبیوں، جرگہ ،روایتی موسیقی اور حجرے کی افادیت سے با خبر رکھنے کیلئے اہل دانش کا کام قابل تحسین ہے۔

وہ پشتو کے مشہور شاعر ضمیر خان ضمیر کی کتاب "د ورکولارو مسافرہ یارہ"کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ودودیہ ہال سیدو شریف میں منعقدہ اس تقریب میں عمائدین علاقہ کے علاوہ علاقائی شعراء اور دانشوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں نے نظم،غزل،قطعہ اور نثر کے ذریعے اپنے ذریں خیالات پیش کئے اور تقریب کو چار چاند لگائے فضل حکیم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ثقافت پختون کلچرکو فروغ دینے اور نوجوان نسل کو اپنی سنہری روایات و ثقافت سے جوڑے رکھنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کررہی ہے جس کی بدولت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کی متنوع ثقافت دیکھنے کیلئے سیاحت میںبھی زبردست اضافہ ہورہاہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری اداروں سے سیا سی سفارش اور دبائو کا رحجان بالکل ختم کردیا ہے اب یہاں کے ادارے عوام دوست ماحول میں کام کررہے ہیں جس کانتیجہ عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھ لیں اورپھر بات کریں کہ اُن کی حکومت نے عوام کو نفرت اور رسوائی کے سوا کیا دیا ہے آج اگر عوام عزت کیساتھ اطمینان اور سکھ کا سانس لے رہے ہیں تو ان میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اہم کردارہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں