سوات تحصیل کبل میں ریونیو دربار کا انعقاد

منگل 6 اکتوبر 2020 23:05

․سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2020ء) : صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو کاغذات مال کی درستگی، انتقال کا اندراج، فردات کے اجرا، رجسٹری کے اندراج اور محکمہ مال سے متعلق دیگر مختلف شکایات اور مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی سربراہی میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیا ریونیو دربار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان، اسسٹنٹ کمشنر کبل عامر علی شاہ، تحصیلدار و نائب تحصیلدار کبل، گرداورمتعلقہ پٹواریان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس دوران لوگوں نے اندراج انتقال، فرد جمع بندی، حد برداری، درستگی ریکارڈ اور معاملات مالیات سے متعلق درپیش مسائل ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے کئی مسائل موقع پر حل کئے اور بعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر سوات نے پٹواریوں اور افسران کو ہدایت کیں کہ عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹیں دور کی جائیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی مزید یہ کہ اس طرح کے ریونیو دربار ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں گے تاکہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں