دریائے سوات نے خونی شکل اختیار کرلی ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین افراد دریائے سوات کے خونی موجوں کے نذر ،دو کی نعشیں برآمد ،ایک کی تلا ش جاری

اتوار 30 مئی 2021 19:35

g سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2021ء) دریائے سوات نے خونی شکل اختیار کرلی ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین افراد دریائے سوات کے خونی موجوں کے نذر ،دو کی نعشیں برآمد ،ایک کی تلا ش جاری ،تفصیلا ت کے مطابق دریائے سوات میں مختلف مقامات پر تین افراد ڈوب کر جاںبحق ہوگئے ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کی نعشیں نکال لی جس میں نورحیات کی نعش فضا ء گھٹ کے مقام سے اور کی نعش علیگرامہ کبل کے مقام پر دریائے سوات سے برآمد کی گئی جبکہ تیسرے جاںبحق نوجواں ابوز ر کی تلاش جاری ہے جس کی تلاش کے لئے دریائے سوات کے مختلف مقامات پر ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمں کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں