ڈپٹی کمشنر سوات نے روٹی کی قیمت میں کمی کا حکم نامہ جاری کردیا

جمعرات 18 اپریل 2024 21:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات نے روٹی کی قیمت میں کمی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ جاری اعلامئے کے مطابق 100گرام روٹی کی قیمت 15روپے جبکہ 200گرام وزن روٹی کی قیمت 30روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں روٹی کی قیمت کا اطلاق فی الفور ہو گا مراسلے میں ضلع سوات کے نانبائی حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور جاری شدہ نرخ نامہ عام عوام کے آسانی کیلئے بمع شکایات نمبرز 09469240336 اور 09469240341 کے اپنی دکانوں کے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں