ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہزارہ الیون نے پرنس منگلور کو 4-5 پینلٹی ککس سے شکست دیدی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 13:03

ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہزارہ الیون نے پرنس منگلور ..
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہزارہ الیون نے پرنس منگلور کو 4-5 پینلٹی ککس سے ہرا دیا۔ ینگ مین کلب کے زیراہتمام گراسی فٹ بال گرائونڈ سوات میں جاری ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے ایک اہم میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

(جاری ہے)

میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں ہزارہ الیون نے پرنس منگلور کو 4-5 پینلٹی ککس سے شکست دے کر میچ میں کامیابی حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کا روزانہ ایک میچ کھیلا جارہا ہے ریفریز کے فرائض کبیر خان، جاوید اور پرویز نے جبکہ میچ کمشنر کے اعجاز خان نے انجام دیئے۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاز خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں صوبے کی 80 سے زائد ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ تین ماہ تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سوات شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments