ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں گولڈن کبل کلب نے ڈاڈ ہار الیون کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دیدی

اتوار 7 اگست 2022 13:30

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) ینگ مین فٹ بال کلب سوات کے زیراہتمام جاری ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں گولڈن کبل کلب نے ڈاڈ ہار الیون کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل امانکوٹ ون، رستم خان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گراسی فٹ بال گرائونڈ سوات میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک گولڈن کبل کلب کو ڈاڈ ہار الیون کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی لیکن دوسرے ہاف میں کوئی بھی گول نہ کرسکی۔

پہلے ہاف کے 34 ویں منٹ میں گولڈن کلب کے زاہد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی۔ ڈاڈ ہار الیون کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ریفریز کے فرائض محمد ایاز خان، عماد اور محمد وقاص نے جبکہ میچ کمشنر کے جاوید دادا نے انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں