ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں بانڈی الیون نے کیکر مینگورہ کو 1-2 گول سے ہرا دیا

پیر 8 اگست 2022 16:00

ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں بانڈی الیون نے کیکر مینگورہ کو 1-2 گول سے ہرا دیا
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) ینگ مین فٹ بال کلب سوات کے زیراہتمام ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ میں بانڈی الیون نے کیکر مینگورہ کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل امانکوٹ ون رستم خان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گراسی فٹ بال گرائونڈ سوات میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں وقفے تک کیکر مینگورہ کو بانڈی الیون کے خلاف 0-1 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں بانڈی الیون دو گول کرکے مقابلہ 1-2 گول سے جیت لیا۔

ریفریز کے فرائض عمر فاروق، محمد ایاز خان اور پرویز خان نے جبکہ میچ کمشنر کے انٹرنیشنل فٹ بالر محمد وقاص نے انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد ایاز خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں