ٹنڈوآدم صفائی وستھرائی کی انتہائی خراب صورتحال،نالوں گٹروں کا گندہ پانی روڈ پر جمع، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

ہفتہ 20 جون 2020 22:32

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2020ء) ٹنڈوآدم صفائی وستھرائی کی انتہائی خراب صورتحال۔نالوں گٹروں کا گندہ پانی روڈ پر جمع شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں صفائی ستھرائی کی انتہائی مخدوش صورتحال کے باعث شہر کی مرکزی شاہراہ ٹنڈوالہیار روڈ پر نالوں اور گٹروں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے سبب نالیوں کا گندہ پانی سڑک پر آگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑریا ہے علاقہ مکینوں نے اخبار نوسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمیٹی اور پبلک ہیلتھ والوں کو متعدد بار شکایت کے باوجود صفائی نہیں کی جاتی حکام بالا شہر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر نوٹس لیں۔#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں