گوٹھ غلام محمد تھہیم کے قریب مسلح ملزمان شہری سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار

بدھ 4 جنوری 2023 22:54

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2023ء) ٹنڈوآدم شہر اور داخلی شاہراہوں پر مسلح افراد کی وارداتوں اور چوریوں میں اضافہ شہریوں میں خوف و ہراس کا باعث بن رہا ہے پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام پیر منگل کی درمیانی شب جھول روڈ پر واقع گوٹھ غلام محمد تھہیم کے قریب چھ مسلح افراد نے لکھاڈنو سہتو اور ظفر تھہیم سے موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے شہدادپور روڈ تارا باغ کے قریب نوابشاہ کے رہائشی غلام عباس رند سے مسلح افراد ٹریکٹر چھین کر فرار ہوگئے شہر کے وسط میں موبائل مارکیٹ سینورالدین پٹھان کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے بدامنی چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہی.

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں