پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو بلاتفریق تمام مذاہب کے حقوق کیلئے کام کررہی ہے ،سینیٹر ہری رام کشور لال

جمعرات 19 جولائی 2018 18:48

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) ٹنڈوالہ یار پی پی پی کے سینئر رہنما سینیٹر ہری رام کشور لال نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو ہندو ں اور مسلمانوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ بنا کسی فرق کے کام کررہی ہے اقلیتی برادری کو چاہئے کے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کو اپنا ووٹ دیکر کامیاب کرائے اس طریقے سے جس طریقے سے رام نے راون کو تیر کی برسات کرکے ظالموں کا خاتمہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری ٹنڈوالہ یار ضلع میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ہم ہندو ں کی کامیابی پیپلز پارٹی میں ہے اس موقع پر پی ایس 61کے پی پی پی امیدوار امداد پتافی ، ڈوزیزنل حیدرآباد کا صدر سید علی نواز شاہ رضوی ، ودیگر پارٹی رہنماء موجود تھے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں