مہراب پور میں صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 17 فروری 2020 23:57

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) مہراب پور میں صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے صحافیوں نے پریس کلب کی گورننگ باڈی کے چیئرمین وحید فراز قریشی کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ موجود تھے جن پر عزیز میمن کے قاتلوں کی گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ دو کے نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے میں شامل ٹنڈوالہ یار پریس کلب کی گورننگ باڈی کے چیئرمین وحید فراز قریشی سینیر صحافی اعجاز مگھاڑ خمیسو دائی دانو شبیر مشوری توصیف احمد قائمخانی عرفان میمن فیروز گل ارمان گل دیگر نے مہراب پور میں صحافی عزیز میمن کے قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر تشویش کااظہار کرتے ھوئے کہا کہ ائے دن صحافیوں کے خلاف مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں صحافیوں کو بلاجواز گرفتار کیا جاتا ھے اور کھبی بااثر افراد کی جانب سے صحافیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو قتل کرنا کوئی نئی بات نہیں ھے صحافی ہمیشہ ظلم کی چکی میں پسنے کے باوجود اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرتا ھے مگر حکومت اور انتظامیہ صحافیوں کو تحفظ دینے کے بجائے صحافیوں کو حق و سچ لکھنے میں روکاوٹیں ڈالنے کے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتی انہوں وزیر اعلی سندھ آئی جی سندھ دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ھے کہ مہراب پور میں صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ورنہ سندھ بھر کے صحافی پورے سندھ میں احتجاجی مظاہرے و دھرنوں کا سلسلہ شروع کر دینگے۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں