ٹنڈوالہیار، لاک ڈائون میں دفعہ 188 کی خلاف ورزی، 14 افراد گرفتار

منگل 24 مارچ 2020 23:50

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2020ء) ٹنڈوالہ یار اور اسکے گردونواح کے علاقوں میں کرونا وائرس کے پیش نظر بونے والے لاک ڈائون میں دفعہ 188 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹنڈوالہ یار کے اے شیکشن کی پولیس ٹنڈوالہ یار شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ھوئے 188 کی خلاف ورزی کرنے انور علی محمد اکبر لال محمد محمد فیصل وزیر علی ناصر جت محمد طفیل سمیت 14 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف دفعہ 188۔

(جاری ہے)

145کے تحت ایف آئی آر درج کردی رابطہ کرنے پر اے شیکشن تھانے کے ایس ایچ او مظہر مہندی نے بتایا یہ لوگ روڈوں زیادہ تعداد میں موجود تھے اور 188 کی خلاف ورزی کررھے تھے جنہیں گرفتار کرکے ان خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ھے انہوں کہا کہ اس وقت دنیا کروانا وائرس کی وبا سے پریشان ھے اور حکومت کی جانب سے انسانی جانوں کو بچانے کے لئے سندھ میں لاک ڈاون لگایا گیا ھے تاکہ لوگ اپنے گھروں میں تھے کر کروانا وائرس جیسی وبا سے بچ سکیں مگر لوگ حکومت اور انتظامیہ سے تعاون کرنے کے بجائے اس کی خلاف ورزی کررھے ہیں انہوں کہاکہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی انہوں عوام سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ بھی حکومت اور پولیس تعاون کریں اور اپنے گھروں میں رہے کر کروانا وائرس سے بچیں۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں