الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈوآدم کی جانب سے کروناوائرس اور لاک ڈوان کی وجہ سے متاثر ہونے والے دیہاڑی دار 200 مزدور گھرانوں میں راشن بیگ تقسیم

جمعرات 26 مارچ 2020 23:10

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر جماعت اسلامی کے ذمہ داران عبدالعزیز غوری ایڈوکیٹ ، مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری ،عبدالستار انصاری اور حاجی نور حسن کی مشاورت کے بعد ٹنڈوآدم میں غریب دیہاڑی دار مزدوروں اور مستحق خاندانوں جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈوآدم کی جانب سے کروناوائرس اور لاک ڈوان کی وجہ سے متاثر ہونے والے دیہاڑی دار 200 مزدور گھرانوں میں راشن بیگ تقسیم کے گئے جس میں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے صدر سید توحید احمد شاہ ایڈووکیٹ،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ مشتاق احمد عادل، قیم عبدالغفور انصاری ،امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم عبدالستار انصاری، الخدمت کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید شیخ، پروفیسر احمد بلال غوری سمیت دیگر ذمہ داران غریب مزدوروں کے گھروں پر راشن بیگ پہنچارہے ہیں. ماضی کی طرح آج بھی الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر کی طرح الخدمت فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے جماعت اسلامی کے رہنماؤں عبدالعزیز غوری ایڈوکیٹ، مشتاق احمد عادل اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر سید توحید احمد شاہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ آج کل ریاست مدینہ کی باتیں ہورہی ہیں ریاست مدینہ کا مطلب ہی انسانیت کی خدمت ہے جو عملی طور پر الخدمت فاؤنڈیشن سر انجام دے رہی ہیتعلیم، صحت، سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا دینی فریضہ ہے کہ ہم اپنے آس پاس توجہ رکھیں اور غریبوں کی بھرپور مدد کریں مہنگائی کے اس دور میں غریبوں کو دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی ہے ٹنڈوآدم کے سماجی حلقوں، سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی کا کہنا ہے کہ ان حالات میں الخدمت فاؤنڈیشن کی کوششیں قابل تعریف ہیں مخیر حضرات الخدمت کے ساتھ مکمل تعاون کریں تو اس سے بھی بڑھ کر مزید مستحقین تک پہنچ کر ہم انکی مدد کرسکتے ہیں�

(جاری ہے)

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں