ٹنڈوالہ یار پریس کلب کی جانب سے گھر گھر جاکر بچوں میں کھلونے تقسیم کئے گئے،مفت کھلونے پاکربچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

بدھ 8 اپریل 2020 21:16

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں اسکولوں کی 31 مئی تک کی جانے والی چھٹیاں میں بچے موج مستی تو نہ کرسکے البتہ انھیں گھروں تک محدود کردیا گیا ایسے میں ٹنڈوالہ یار پریس کلب نے گھر گھر جاکر بچوں میں مفت کھلونے تقسیم کئے۔بچوں کو مفت کھلونے ملنے پر بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے تفصلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں لاک ڈاون کے دوران اسکولوں کی طویل چھٹیاں بچوں کے کام نہ آسکی بچے موج مستی کرنے کے بجائے اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے اور بوریت میں اپنا سارا وقت گزار رہے ہیں ان کی بوریت کو دور کرنے کے لیئے ٹنڈوالہ یار پریس کلب نے غریب مزدور کے بچوں میں کھلونے تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

بچوں کو جسے ہی کھلونے ملے بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے پریس کلب کی ٹیم نے صدر پریس کلب نصیر خان نہڑیو کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں جاکر کھلونے تقسیم کیئے اس موقع پر سماجی رہنما آصف اقبال آرائیں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا کام معاشرے میں ہونے والی سماجی برائیوں کی نشاندھی کرنا ہوتا ہے مگر آج پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے غریب مستحقین میں روز کی بنیاد پر پکا ہوا کھانا تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ غریب بچوں میں مفت کھلونے تقسیم کرنا اس کی مثال تاریک میں نہیں ملتی ہم پریس کلب کے اس عمل پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔

صدر پریس کلب نصیر خان نہڑیو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے بچے گھروں میں مرجھا گیئے ہیں ان کو تفریح دینے کے لیئے ان بچوں میں کھلونے تقسیم کیئے ہیں تاکہ یہ بچے اپنا ٹائم کھلونے کے ساتھ پاس کر سکیں بچوں کو مفت کھلونے ملنے پر بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ اسے وقت میں پر یس کلب کی جانب سے ہمیں کھلونے ملنا کس نعمت سے کم نہیں ہیں اب ملنے والے کھلونوں سے کھیل کر اپنا وقت گھروں میں رہے کر گذار سکتے ہیں

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں