ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین اور جیکب آباد نے اتائیوں کی قبل از ضمانت گرفتاری مسترد کردی

جمعہ 11 جون 2021 23:54

ٹنڈ والہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین اور جیکب آباد نے اتائیوں کی قبل از ضمانت گرفتاری مسترد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ نے بدین اور جیکب اباد کے اتائیوں کے خلاف کلینک دوبارہ کھولنے پر چھ ایف اء ار درج کروائی تھیں ۔ ان اتائیوں نے قبل از گرفتاری کیلئے معزز عدالتوں سے رجوع کیا تھا جہاں پر ان ضمانتیں مسترد کردیں گئیں ۔

اب ملزمان نے ہاء کورٹ سرکٹ برانچ حیدرآباد اور لاڑکانہ سے ضمانت کیلئے رجوع کیا ہے۔کنوینر اینٹی کیکوری کمیٹی ڈاکٹر خالد شیخ اور ڈائریکٹر انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ یاسین وسیر نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی رٹ کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد شیخ نے کہاکہ انسداد اتائیت ٹیمیں زبردست کام کررہی ہیں لیکن چند عادی اتائی بند کلینکس کو دوبارہ کھولنے جیسے گھناونے عمل میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ نے بدنام زمانہ اتائیوں کی طرف سے بند کلینکس کو دوبارہ کھولنے کی شکایات پر انسپکشن اینڈ انفورسمنٹ ٹیم نے سندھ کے مختلف اضلاع میں جس میں کراچی ، حیدرآباد ، شہید بے نظیر اباد ،میرپور خاص اور سکھر میں 129کلینکس کا معائنہ کیا اور موقع پر 67کلینکس کو سیل کردیا گیا ان میں سے 31اتائیوں نے بند کلینکس کو دوبارہ کھولا تھا ۔ یہ کیسز متعلقہ ایس ایس پی ایز کے حوالے کردئیے گئے۔ جبکہ ٹیم نے 35کلینکس کو رجسٹریشن نہ کروانے ، صفاء کی ناقص صورتحال اور دیگر قواعد کی خلاف ورزیوں پر وارننگ بھی جاری کردیں۔ اسی طرح 27 کلینکس کو ایس ایچ سی سی ایکٹ 2013اور ریگولیشن 2017کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں