ٹنڈوالہیار میں مون سون کے پہلے سسٹم کی چند منٹ کی بارش نے شہری نظام زندگی درہم برہم کردیا

منگل 13 جولائی 2021 00:25

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) بھارتی شہر گجرات کا مون سون سسٹم ٹنڈوالہیار پہنچ گیا مون سون کے پہلے سسٹم کی چند منٹ کی بارش نے شہری نظام زندگی درہم برہم کردیا مارکیٹوں ،بازاروں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا بارش کی پہلی بوند گرتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کے کئی فیڈر ٹرپ ہوگئے بارش کے بعد متعدد علاقوں میں اسکولوں میں چھٹی کردی گئی بارش برستے ہی جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہاں کچی آبادیوں کے مکینوں میں خوف پھیل گیا ٹنڈوالہیار میں بھی بادل جم کر برسے محکمہ موسم یات کے مطابق بارش کا سسٹم دو دن تک رہے گا ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار شہر کے مختلف علاقے دس منٹ کی برسات میں زیر آب آگئے چمبڑ روڈ بکیرا روڈ نصرپور روڈ میروا روڈ اکرم کالونی ابراہیم کالونی نسیبہ کالونی پلاٹ مدینہ کالونی سمیت مختلف علاقوں میں پانی جمع میں کالے بادل امڈ آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے بادلوں نے برسنا شروع کردیا بارش کے سبب ٹنڈوالہیار میں تمام جھوٹے بڑے شہر سمیت اور علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی سڑکوں پر بارش سے ہونیوالی پھسلن کے باعث متعدد موترسائیکلیں سلپ ہوگئیں متعدد سڑکو پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی میں خلل آیا جسکے باعث ٹریفک جام ہوگیا متعدد علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جبکہ نصف سے زائد شہر میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ٹنڈوالہیار میں نالوں کی صفائی مکمل نہ ہونے کی وجہ بارش کا پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقون میں پانی جمع تھا بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا تھا وہاں کچی آبادیوں کے مکینوں میں خوف پھیل گیا تھا بارش سے مارکیٹوں ،بازاروں میں بھی پانی جمع ہوگیا تھا بارش کی پہلی بوند گرتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کے کئی فیڈر ٹرپ ہو نے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی آئندہ دو روز تک ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں