پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار سید موسی شاہ کی رہائش گاہ پر کارکنوں کا اجلاس

بدھ 27 جولائی 2022 17:45

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2022ء) میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار وارڈ نمبر 19 میں پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار سید موسی شاہ کی رہائش گاہ پر ان کے سپورٹرز کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نجم الحق شیخ نے کہا کہ ہم نے علاقائی مسائل کے حل کے لئے سید موسی شاہ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے کسی دبا یا لالچ میں آکر اس حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے ، سید موسی شاہ کی انتخابی مہم جاری رہے گی ، سید صابر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہباز کالونی کے مسائل حل نہیں ہوئے ہمیں یقین ہے موسی شاہ ہماری امیدوں پر پورا اتریں گے ، سید رسولا شاہ نے اپنے مخصوص انداز میں اشعار سنائے اور شرکا کو کہا کہ اپنے عہد پر جمے رہنا مجھے یقین ہے کہ سید موسی شاہ کی جیت ہوگی ، محمد ندیم شیخ نے کہا کہ ساری برادریوں کی حمایت سید موسی کو مل چکی ہے ان شااللہ اب کامیابی مقدر بنے گی ، سید موسی شاہ نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر اپنے عزم کو دہرایا اور کہا کہ منتخب ہو کر عوام کی ہر ممکن خدمت کروں گا اس موقع سید حاجی عبدالرشید شاہ ، سید ھارون شاہ ، محمد نعیم شیخ ، سید نعیم شاہ ، سید ندیم شاہ ، سید اسد شاہ اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی ،

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں