ٹنڈوالہ یار،موسلا دھار طوفانی بارش سے جل تھل، سڑکیں تالاب نہروں کا منظر پیش کرنے لگیں درجنوں نشیبی علاقے زیرِ آب

ہفتہ 13 اگست 2022 22:20

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) ٹنڈوالہ یار میں گزشتہ رات ہونے والی موسلا دھار طوفانی بارش سے شہر بھر میں جل تھل ہوگیا حسب معمول سڑکیں تالاب نہروں کا منظر پیش کرنے لگیں درجنوں نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار اور اسکے گردونواح کے علاقوں میں پڑنے والی شدید گرمی کے بعدگزشتہ رات ہونے والی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا مگر دوسری جانب ہونے والی موسلادھار بارش سے درجنوں نشیبی علاقے زیر آب آنے کے ساتھ ساتھ مرکزی شاہراہوں پر بارش کا پانی کھڑا ہوگیا شاہراہیں نہریں تالاب کا منظر پیش کرنے لگے شہر جل تھل ہو گیا ہے بارش نے تعلقہ و ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا روڈ راستوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے کے باعث کئی موٹرسائیکلیںو دیگر گاڑیاں بند ہوگئی۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں