انتظامیہ ترجیح بنیاد پر اشیاء خوردونوش کے نرخ مقرر کرے، وقار حمید میمن

پیر 11 مارچ 2024 22:53

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2024ء) انتظامیہ حکومتی صفوں میں شامل زخیرہ اندوزوں /منافع خوروں کے سامنے بے بس دکھائی نظر آرہی ہے پرائس کنٹرول زخیرہ اندوزی کی آڑ میں چھوٹے دکانداروں، پرچون فروشوں کے خلاف واویلا سمجھ سے بالاتر ہے، ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سندھ وقار حمید میمن نے ایک پریس بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تاجر کو مورد الزام ٹھرانے سے قبل غور کیا جائے کہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک چھوٹا دکاندار/ پرچون فروش ہول سیل مارکیٹ سے مہنگے داموں خرید کر سستے داموں فروخت کرپائے گا اسلئے ھمارا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ ترجیح بنیاد پر اشیاء خوردونوش کے نرخ مقرر کرے تاکہ عوام الناس سستے نرخوں پر معیاری اشیائ خوردونوش سے استفادہ حاصل کرسکیں ہول سیل مارکیٹ، اناج منڈی اور سبزی منڈی کے نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے روزانہ کی بنیاد پر ریٹیل لسٹ جاری کی جائیں اسسٹنٹ کمشنر صاحبان اپنی زیر نگرانی منڈیوں میں بولی کے عمل کا جائزہ لیں حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ تاجروں پر ڈالنے کے بجائے سرکاری خزانہ پر بوجھ , فوج ظفر موج کو فیلڈ میں اتارے تاکہ ماہ رمضان المبارک بابرکت مہینے میں عوام تک ثمرات پہنچ پائیں پرائس کنٹرول سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہول سیلرز، ریٹیلرز، کنزیومرز، میڈیا، وکلائ ، سیاسی و سماجی تنظیموں ، سمیت تاجر نمائندوں کو شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت، بچت بازاروں سمیت تمام امور سے متعلق لائحہ عمل طے ہو پائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں