ٹنڈو محمد خان :آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا پرائمری اسکول ٹیچرکے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج

منگل 19 مارچ 2024 16:49

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے پرائمری اسکول ٹیچر الھرکیو نندوانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور سندھ میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کے خلاف مین پرائمری اسکول سے ریلی نکال کر پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت نعرے بازی کی گئی اس موقع پر پ ٹ الف سندھ کے مرکزی رہنما حاجی شفیع محمد سٹھیو ، عارف قریشی ، شاہنواز مہر ، غلام حسین کاتیار اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تعلیم کی شمع روشن کرنے والے اساتذہ کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ٹارگیٹ کلنگ کے ذریعے قتل کیا جارہا ہے ایک ماہ کے اندر پانچ اساتذہ اللہ رکھیو نندوانی ، ہدایت اللہ لوھار ، ظفر لاکھو ، مراد بنگوار اور جمع جکھرانی کو قتل کیا گیا یہ سبھی اساتذہ اپنے فرائض کی بجاآوری کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بنے جبکہ ضلعی پولیس انتظامیہ نے کسی بھی ایک استاد کے قاتل کو گرفتار نہیں کیا ہے پولیس کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے سندھ میں تعلیم دشمنی اور لاقانونیت روز بروز بڑھتی جارہی ہے جسے ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ، وزیر اعلی سندھ ،سیکریٹری تعلیم اور انسانی حقوق کی تنظمیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر اساتذہ کیقتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں