شوکت کالونی کے رہائشیوں کا گھروں پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف احتجاج

منگل 9 اپریل 2024 19:36

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) ٹنڈو محمد خان کے علاقے شوکت کالونی بھٹورو پھاٹک کے رہائشیوں نے منشیات فروشوں کی جانب سے گھروں پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پر محرم ملاح، عزیز ملاح، اور یوسف ملاح کا کہنا تھا کہ علاقے کے منشیات فروشوں مرد اور خواتین نے معمولی بات پر ہمارے گھروں پر حملہ کر کے مرد، خواتین اور بچوں کو سخت تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا واقعے کے خلاف پولیس اسٹیشن میں رپورٹ بھی درج کرائی لیکن اس کے باوجود حملہ آوروں کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی مذکورہ منشیات فروش آئے دن ہم لوگوں سے بلاوجہ کسی نہ کسی بات پر لڑائی جھگڑا کرتے رہتے ہیں ہم غریب لوگ ہیں ہماری کوئی بھی داد فریاد نہیں سن رہا ہے انہوں نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر منشیات فروش حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کر کے ہم غریبوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں