ٹنڈوالہ یار میں عید الفطر کی نماز کے موقع پر ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز سمیت پولیس کے جوانوں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے

منگل 9 اپریل 2024 23:15

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) ضلع بھر میں 115 مقامات پر عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی جس کی سیکیورٹی کیلئے ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز سمیت پولیس کے جوانوں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار ابریز علی عباسی نے ایک جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے مذید کہا کہ عید گاہوں مسجدوں اور امام بارگاہوں میں 260 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہے عید الفطر کے حوالے سے تمام تر ضروری سہولیات سے آراستہ کیلئے کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے عید الفطر کے موقع پر ایس ایچ اوز اپنی اپنی حد میں نظر رکھے کوئی بھی نوجوان جان لیوا ون ویلنگ نہ کرے اگر کوئی نوجوان ون ویلنگ کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی پیٹرولنگ پکٹنگ اسنیپ چیکنگ ایڈوانس انٹیلیجنس کلیکشن کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پولیس نفری تعینات کی گئی ہے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کیلئے ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کو ممکن بنایا جائے گا اس کے علاؤہ تین ایس ڈی پی اوز 13 ایس ایچ اوز 15 این جی اوز سمیت 100 ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے اس کے علاؤہ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے عید الفطر کے تینوں دن پولیس کے جوان اپنی ڈیوٹی پر معمور ہونگے پولیس جوانوں سمیت ٹنڈوالہ یار میں رہنے والے امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ٹنڈوالہ یار سمیت ہمارا ملک امن کا گہوارہ ہو۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں