کورونا وبا ، آلائشیں اور گندگی ٹھکانے لگانے کیلئے بیگز تقسیم

جمعرات 30 جولائی 2020 01:05

ٹانک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرٹانک محمد کبیر آفریدی کی ہدایات پر تمام اسسٹنٹ کمشنر حضرات، تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور انتظامی افسران نے تحصیل میونسپل آفیسرکے توسط سے گھر گھر بیگز تقسیم کرنے کی مہم شروع کردی، واضح رہے کہ کورونا وبا کے پھیلنے کے خدشے میں بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں تاکہ عوام اپنے ذبح شدہ جانوروں کی آلائشیں اور گندگی بیگز میں ڈالیں، جسکو مخصوص ٹیمیں اٹھا کر زمین بوس کرینگی، اسی ضمن میں ڈپٹی کمشنرٹانک کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرٹانک شوکت اقبال صاحب نے اس مہم میں گھر گھر از خود جاکر بیگز تقسیم کئے، اس کے علاوہ بازاروں اور مویشی منڈی میں بھی بیگز تقسیم کئے گئے تاکہ جانوروں کی آلائیشیں ادھر ادھرگندگی اور بدبو نا پھیلائے۔

(جاری ہے)

شوکت اقبال صاحب نے عوام میں آگاہی مہم بھی چلائی جس میں انہوں عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور صوبائی احکامات ماننے کی تلقین کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی پاسداری کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور کوشش کر رہی ہے، عوام میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اور ماسک پہننے کے حوالے سے آگاہی مہم، پمفلٹ اور بینرز آویزاں کر رہی ہے۔ عوام بھی ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور پولیس کیساتھ تعاون کرے۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں