گومل،راشن کی تقسیم میں سست روی کیخلاف متاثرین وزیرستان کا حب پوائنٹ زام پبلک سکول کے سامنے احتجاج

جمعرات 15 جنوری 2015 20:29

گومل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) راشن کی تقسیم میں سست روی اور مشکلات پیداکرنے کے خلاف متاثرین وزیرستان کا حب پوائنٹ زام پبلک سکول کے سامنے شدید احتجاج اورانتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کیں،بعد میں پولیٹکل انتظامیہ کی خاصہ دار فورس نے حالات پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روززام پبلک سکول ٹانک میں بے گھرلوگوں کو ماہانہ اشیاء خوردنوش کی تقسیم کرنے والی غیرسرکاری امدادی ادارہ ایل ایچ اوانتظامیہ کے خلاف متاثرین وزیرستان نے شدید احتجاج کیا،اوراین جی او کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا،کہ محسود قبائل نے قربانیاں دے کرملک و قوم کی بہترین مفاد کی خاطر اپنے گھربار چھوڑکر بیابانوں میں خانہ بدوشوں کی طرح پناہ گزین ہوگئے ہیں،تاہم ستم ظریفی ہے،کہ ان کی قربانیوں کو پست پشت ڈال کر ان کے ساتھ بھکاریوں کی سی سلوک برتاجارہاہے،جو قطعاًقابل قبول نہیں ہے،مظاہرین نے الزام لگایا،کہ اشیاء خوردنوش کی تقسیم کرنے والی غیر سرکاری تنظیم LHO کی انتظامیہ کامتاثرین کے ساتھ رویہ انتہائی غیر اخلاقی ہے،اور سٹاف کی سست روی کی وجہ سے شدید سردی میں بے گھرلوگ حب پوائنٹ کے سامنے شب گزری پر مجبور ہیں،اورراشن کی تقسیم کے سلسلے آئے روز نت نئے قوانین رائج کرنے سے تنگ آچکے ہیں،مشتعل مظاہرین نے حکومت اور اشیاء خوردنوش کی تقسیم کرنے والی بین الاقوامی امدادی ادارہWFP سے مطالبہ کیا،کہ حب پوائینٹ زام پبلک سکول ٹانک میں راشن کی تقسیم کا ٹھیکہ LHO سے لے کر کسی اور انسان دوست تنظیم کے حوالے کیاجائے،تاکہ بے گھرلوگوں کی عزت مذید مجروح ہونے سے بچ جائے،ا س سلسلے میں میڈیاء کے نمائندوں نے LHO انتظامیہ سے موقف لینے کی کوشش کیں،تاہم گیٹ پر معمور سیکورٹی گارڈ نے انہیں بتایاکہ میڈیا کے راشن پوائنٹ میں داخلے پر پابندی عائدہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں