ٹانک،عید قربان پر آلائشوں کوٹھکانے لگانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،شارخ علی خان

ہفتہ 18 اگست 2018 23:26

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنرٹانک شاہ رخ علی خان کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ سیال،اسسٹنٹ کمشنر علی رضا،تحصیل میونسپل آفسیر قدرت اللہ مروت اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ علی خان نے کہا ہے کہ عید الضحی کے موقع پر گلی محلوں میں صفائی کے سلسلے میںکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،عید قربان پر آلائشوں کوٹھکانے لگانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،عوام کی سہولت کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ضلع بھر کے تما م یونین کونسلوں میں عوام کے سہولت کیلئے ایک یا ایک سے زیادہ جگہ مختص کی جائیں گی جہاں پر شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشیںاور گندگی پھینک سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں