5 ٹانک شہر میں چوری اور راہزنی کی بڑھتی وارداتوں کو منظر عام پر لانے کی پاداش میں پولیس نے صحافی برادری کو ہراساں کر نا شروع کردیا ،صحافی سراپا احتجاج

بدھ 8 اپریل 2020 23:15

ًٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) ٹانک شہر میں چوری اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو منظر عام پر لانے کی پاداش میں ٹانک پولیس کی طرف سے صحافی برادری کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہی.مقامی روزنامہ کے بیوروچیف اور محسود پریس کلب کے نائب صدر رفیق عالم محسود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے سے ٹانک شہر اور اس کے مضافات میں چوریوں اور دن دہاڑے راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا.انہوں نے کہا کہ ایک زمہ دار صحافی ہونے کے ناطے جب میں نے ان وارداتوں کو ہائی لائٹ کیا تو ڈی.پی.او ٹانک جو کہ ڈی.ایس.پی رینک کے ایک ناتجربہ کار افیسر ہیں انہوں نے مجھے مختلفذرائع سے دھمکیاں دیں کہ اگر آپ نے ہماری مرضی کیخلاف رپورٹنگ کی تو ہم اپ کیخلاف ایف.ائی.ار درج کرکے اپ کو جیل بھیج دینگی.انکا کہنا تھا کہ میں ایک ذمہ دار شہری ہوں اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتا ہوں رہی بات میرے خاندانی تنازعات کی اس کیلئے میں نے عدالت سے رجوع کیاہے اور مختلف عدالتوں میں اسکی پیروی کررہا ہوں جنکا فائدہ اٹھاکر ڈی.پی.او ٹانک اور ڈی.ایس.پی ٹانک مجھے باربار ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے پرتلے ہوئے ہیں.

انہوں نے کہاکہ ٹانک پولیس کی عداوت پر مبنی رویے کیخلاف میں نے ڈی.پی.او ٹانک.ڈی.ایس.پی.ٹانک اور ایس.ایچ او ٹانک کے خلاف عدالت میں 22.A کے تحت رٹ بھی درج کی ہی.انہوں نے کہا کہ میری کمیشنر ڈیرہ.ڈی.آئی.جی ڈیرہ. آئی.جی.پی کے پی کے اور وزیر اعلی محمود خان سے اپیل ہے کہ ڈی.پی.او ٹانک کیخلاف انکوائری کی جائی. انہوں نے حکومت وقت اور سکیورٹی اداروں سے مودبانہ اپیل کی کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور اگر مجھے کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار موجودہ ڈی.پی.او محمد عارف، ڈی.ایس.پی ہیڈکوارٹر عمر درازاور ایس.ایچ.او تھانہ سٹی رضاخان ہونگی.�

(جاری ہے)

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں