ٹانک، سیکٹر کمانڈر ساؤتھ گردے ،دل کی بیماری میں مبتلا تین سالہ بچے کے گھر پہنچ گئے، مالی امداد والد کے حوالے کی

بدھ 24 فروری 2021 18:10

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) گردے اور دل کی بیماری میں مبتلا تین سالہ معصوم بچہ ارحم کی بیماری کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا نوٹس سیکورٹی حکام تین سالہ ارحم کے گھر پہنچ گئے سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی جانب سے بچے کے علاج کے لئے مالی امداد اسکے والدکے حوالے کی اسپین مسجد کے قریب رہائش پذیر ارحم جس کی عمر تین سال ہے وہ گردے،دل اور دماغ کی بیماریوں میں مبتلا ہے بچہ درد اور تکلیف کی وجہ سے انتہائی تکلیف اور قرب کی زندگی بسر کر رہا ہے کیونکہ بچے کا والد انتہائی غریب ہے بچے کا والد مزدور ہے قرض لیکر اس نے بچے کا علاج شروع کیا لیکن غریبی اسکے آڑھے آ گئی اور وہ اب تین سالہ معصوم بچے ارحم کا علاج نہیں کرا سکتا ہے بچے کی بیماری اور اسکے والد کی لاچاری کی خبر کو مقامی صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوشل میڈیا پر وائرل کی خبر کے وائرل ہونے کے بعد سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے نوٹس لیا جس پر سیکورٹی حکام معصوم ارحم کے گھر پہنچ گئے انہوں نے اس موقع پر بچے کے والد سے ملاقات کی اور انہیں سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی جانب سے بچے کے علاج معالجہ کے لئے مالی امداد دی بچے کے والد نے آئی جی ایف سی ساؤتھ اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا مالی تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں