ٹانک،سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے دورافتادہ علاقہ خسرائے سورگر کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاگیا

میڈیکل کیمپ کے دوران 260 سے زائد مریضوں کا مفت طبعی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں

اتوار 20 جون 2021 18:50

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے دورافتادہ علاقہ خسرائے سورگر کے مقام پر شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 260 سے زائد مریضوں کا مفت طبعی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ ٹانک میں امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ علاقہ کی ترقی و خوشحالی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہونے میں مدد مل سکے ٹانک کے انتہائی دورافتادہ علاقہ خسرائے سورگر میں شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے خصوصی تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں آرمی کے ماہر ڈاکٹرز جسمیں میڈیکل اسپیشلسٹ،چلڈرن اسپیشلسٹ اور لیڈی ہیلتھ ورکز سمیت طبعی ماہرین نے شرکت کی فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر مذکورہ اور اسکے ساتھ ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والیمریضوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر آرمی کے ڈاکٹرز نے 260 سے زائد مریضوں کا مفت طبعی معائنہ کیا اور مختلف بیماریوں کی نشاندہی پر انہیں مفت ادویات فراہم کیں فری میڈیکل کیمپ میں چیک اپ کے لئے آنے والے افراد اور مریضوں کا کہنا تھا کہ ٹانک کے اتنے دور دراز علاقہ میں شہریوں کے لئے مفت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنا ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر کا ایک احسن اقدام ہے کیونکہ ایسے اقدامات سے ایک طرف دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ بیدار ہوتا ہے تو دوسری طرف شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر صحت کی سہولیات مل جاتیں ہیں انہوں نے امید ظاہر کی سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہیگا اور ایسے اقدامات کو مذید وسعت دیگا۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں