تھرپارکر کی سرکاری ہسپتالوں میں اودیات کی کمی، مریض علاج کے لیے دربدر، بچوں کا اموات روز کا معمول بن گیا

جمعرات 25 جولائی 2019 15:30

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2019ء) تھرپارکر کی سرکاری ہسپتالوں میں اودیات کی کمی، مریض علاج کے لیے دربدر، بچوں کا اموات روز کا معمول بن گیا اور ضلعے انتظامیہ اور محکمہ صحت تھرپارکر پریس رلیز جاری کر کہ فرض نبھا رہے ہیں، پریس رلیز جاری کرتے ہو? ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھیم نے تھرپارکر ضلع میں زوزانہ کی بنیاد پر جاری صحت،علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 168بچے ضلع بھی کی سرکاری اسپتالوں علاج کے لئے لائے گئے، جس میں سے 69بچوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئے صحتیاب کرکے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 93بچے اس وقت ضلع بھر کی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ ضلع کی تمام سرکاری اسپتالوں میں 549بچوں کا او پی ڈی میں علاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی صحت مراکز میں 367بچوں کا علاج کیا گیا۔ جبکہ 2بچے مختلف وبائی امراض کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ میڈیکل سپریٹینڈنٹ سول اسپتال مٹھی کی رپورٹ کے مطابق گاؤں مصری نھڑیو تعلقہ جھڈو ضلع میرپورخاص کے غلام حیدرکی نومولود بچی برتھ ایسفگزیا بیماری کے باعث اور نظیر احمد کی 6ماھ کی بچی عظیمہ جس کا وزن 2کلوگرام تھا سخت بخار، سانس کی تکلیف اور پیسٹیسیمابیماری سبب فوت ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں