تھرپارکر میں ستر لاکھ مویشی کو مختلف امراض سے بچاؤ کی وئکسین مکمل ہو نہ سکی، مویشی مرنے لگے

جمعرات 25 جولائی 2019 15:30

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2019ء) تھرپارکر میں ستر لاکھ مویشی کو مختلف امراض سے بچاؤ کی وئکسین مکمل ہو نہ سکی، مویشی مختلف امراض کے باعث مرنے لگے، محکمہ لائیو اسٹاک تھرپارکر روزانہ کی بنیاد پر پریس رلیز جاری کر کہ انتظامیہ کو مطمئن کرنے لگا، پریس رلیز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک تھرپارکر ڈاکٹر نوبت کھوسو نے کہا کہ تھر میں مویشیوں کی ویکسین کا کام جاری ہے،اس سلسلے میں تعلقہ مٹھی کے 8گاؤں میں وٹنری کیمپ قائم کرکے 34ہزار230جانوروں کا علاج اور ویکسین کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں