ضلع تھرپارکرمیں 200ہیکٹرپر ٹڈی دل کا اسپرے کیا گیاہے،ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت

بدھ 13 مئی 2020 17:24

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت تھرپارکر کی جانب سے فصلوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے بچانے کیلئے اسپرے کے دوران نقصانات سے بچنے کی ہدایت، ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت تھرپارکر محمد ادریس نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ضلع تھرپارکر میں ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ زراعت تھرپارکر کی جانب سے مختلف ٹیمیں مختلف تحصیلوں میں زہریلی دوا کا اسپرے کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

زہریلی دوا کے منفی اثرات ہر جاندار پر پڑ سکتے ہیںاس لئے انہوں نے تھرپارکر کی عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس علاقے میں ٹڈی دل کے اسپرے کا کام ہو رہا ہو وہا ں اپنے جانوروں کو کم سے کم 7یا 10دن تک جانے سے روکا جائے اور اسی طرف کسی بھی افراد کو جانے کی اجازت نہ دی جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ضلع تھرپارکرمیں 200ہیکٹرپر ٹڈی دل کا اسپرے کیا گیا۔ ٹڈی دل کے حملوں سے فصلوں کے نقصانات کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں