ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 386ہیکٹر پر اسپرے کا کام مکمل کیا گیا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی( توسیع) تھرپارکر

منگل 16 جون 2020 17:31

تھرپارکر۔مٹھی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر شہزاد طاہر تھہیم نے کہا ہے کہ ضلع میں احساس کفالت پروگرام کے تحت ضلع میں 20سینٹر قائم کرکے ضلع تھرپارکر کے 1لاکھ 5ہزار182 مستحق افراد میں 1272141000روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی توسیعی تھرپارکر نے بتایا ہے کہ تھرپارکر میں اس وقت تک 917725ہیکٹر زمین کی سروے کی گئی ہے، ضلع انتظامیہ کی جانب سے 6مئی سے ٹڈی دل کو تلف کرنے کے لئے اسپرے کاکام شروع کیا گیا ہے اس وقت تک 386ہیکٹر پر اسپرے کا کام مکمل کیا گیا ہے، مزید جہاں بھی ٹڈی دل کی موجوگی کی اطلاع ملے گی وہاں اسپرے کیا جائے گا۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں