تھرپارکر، گاؤں ویرہاڑ میں نوجوان ناری نے خودکشی کرلی

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:50

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) تھرپارکر کے گاؤں ویرہاڑ میں نوجوان ناری نے خودکشی کرلی، سبب معلوم نہیں ہو سکا، ورثاء کے کہنے پر لاش بغیر پوسٹ مارٹم دفنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلع تھرپارکر تحصیل ڈیپلو کے گاؤں ویرہاڑ میں 18 سالہ لڑکی ستوبائی بنت آڈو مل میگہواڑ نے گاؤں کے قریب جنگل میں درخت میں لٹک کر خودکشی کرلی، اطلاع پر ڈیپلو پولیس پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا، اس موقع پر ورثاء نے لاش پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا اور پولیس نے ورثاء سے بیان لے کر واپس چلی گئی ، ورثاء نے لاش بنا پوسٹ مارٹم کے دفنا دیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں