منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، سفینا گٹکہ ،جی این ڈی برآمد ، تین ملزمان گرفتار

اتوار 18 اکتوبر 2020 17:20

تھرپارکر،مٹھی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ چھاچھرو کہ ایس ایچ او نے کاروائی کر کیتین منشیات فروش ملزمان غلام علی ولد محمد صدیق سمیجو سکنہ رتن جو تڑ ، خانو مل ولد جیٹھو مینگھواڑ سکنہ کیتاری اور پیتھو ولد ہمیرو میگہواڑ کو گرفتار کر کے 4625 نشہ آور سفینا گٹکہ اور جی این ڈی گٹکہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں