تھرپارکر، اشیاء مقرر کردہ نرخوں میں فروخت کی جائیں ، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

منگل 29 مارچ 2022 15:04

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2022ء) ماہ رمضان المبارک کے مقدس مھینے میں روز مرہ استعمال میں ہونی والی اشیاء مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کرنے کو یقینی بنانے کےلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون تھرپارکر سارہ جاوید کی صدارت میں دربار ہال مٹھی میں ، محکمہ ریونیو ، محکمہ خوراک اور  تاجر برادری سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے کہا کہ ضلع انتظامیہ تھرپارکر نے ماہ رمضان المبارک میں روز مرہ استعمال میں آنے والی اشیاء کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو  یقینی بنانے کےلئے ایک جامع حکمت عملی بنا لی ہے جس کے تحت ریونیو  افسران کو بازاروں کا دورا کرنے ، زخیرہ اندوزوں کے خلاف کراروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ،اس کے علاوہ مقرر کردہ نرخوں کو مانیٹر کرنے ، شکایات کے ازالے اور درپیش مسائل کے حل کےلئے ڈپٹی کمشنر آفس مٹھی میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائےگا ،اس لئے تاجر برادری کو چاہئے کے وہ انسانی ہمدردی کا احساس رکھتے ہوئے ماہ رمضان المبارک میں روز مرہ استعمال میں آنے والی اشیاء کو مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کی یقینی بنائیں تاکہ عوام کو رلیف مل سکے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون  نے مزید کہا کہ پورے ضلع میں جہاں پر بھی روز مرہ استعمال میں آنے والی اشیاء زائد قیمتوں پر فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے کی شکایات موصول ہوئیں تو فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے تاجر برادری کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ روز مرہ استعمال میں آنے والی اشیاء کو مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو رلیف مل سکے جس پر تاجر برادری نے یقین دلایا کہ روز مرہ استعمال میں آنے والی اشیاء کو مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو تھرپارکر ، اسٹنٹ کمشنرز ، مختیار کارز اور تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں