تھرپارکر میں بیماری سے 3 دن میں 20 مور ہلاک،20سے زائد بیمار

اسلام کوٹ کے نواحی گاوں جوگلار میں 11 ، کھاکھنہیار میں 9 مور ہلاک ہوئے

اتوار 8 جولائی 2018 14:50

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری کی وجہ سے تین روز کے دوران 20 مور ہلاک ہوگئے، اسلام کوٹ کے نواحی گاوں جوگلار میں 11 جبکہ گاوں کھاکھنہیار میں بھی 9 مور ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

صحرائے تھر میں رانی کھیت کی بیماری کے وجہ سے موروں کے مرنے کا سلسلہ نہ رک سکا، محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تین روز کے دوران 20مور مرگئے ہیں اسلام کوٹ کے نواحی گاوں جوگلار میں 11 جبکہ گاوں کھاکھنہیار میں بھی 9 مور ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ متاثرہ دیہات میں 20سے زائد مور بیمار ہیں۔وائلڈ لائف حکام نے کہاہے کہ متاثرہ دیہات میں ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں