تھرپارکر، اسلام کوٹ کا رہواسی دل کا دورہ پڑنے سے فوت،کروناوائرس کاشبہ، لاش سرد خانے میں رکھا گیا،شہر میں خوف و ہراس

بدھ 1 اپریل 2020 17:34

تھرپارکر۔ مٹھی ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) تھرپارکر کا شہر اسلام کوٹ مکمل بند،کرفیو جیسا ماحول، لوگوں میں خوف و ہراس،ضلع تھرپارکر کہ شہر اسلام کوٹ کا رہواسی آکاش منجیانی کل دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے کراچی میں فوت ہوگیا تھا اور اس کو گزشتہ تین سے بخار، کھانسی اور گلے میں درد تھا، اس کے علاوہ وہ شہر اسلام کوٹ میں اپنے باپ ہریش کے نام فاؤنڈیشن کے تحت غریبوں میں راشن بانٹ رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ بہت لڑکے اس کام میں شامل تھے، آکاش کا موت کراچی میں ہوا اور وہاں ہی اس کو اگنی سنسکار کرنے کا فیصلا کیا گیا ہے، اس سے پہلے ان ک لاش اور فیملی کی ٹیسٹیں کی گئی ہیں، جب تک ٹیسٹیں نہیں آتی تب تک ان کو کہیں جانے نہیں دیتے۔ذرائع سے معلوم ہے کہ لاش کو بھی سرد خانے میں رکھا گیا ہیجس کی وجہ سے اسلام کوٹ میں خوف و ہراس اور کرفیو جیسا ماحول ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں