تھرپارکر، چیتے نے حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا

پیر 22 فروری 2021 23:38

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2021ء) تھرپارکر میں چیتے نے حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا، علاقہ مکینوں نے فائرنگ کرکے چیتے کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کے گائوں سرنگھواری اور بھوتارو میں سرحدی علاقے سے آنے والے چیتے نے دیہاتوں پرحملہ کردیا جس سے 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے فائرنگ کرکے چیتے کو ہلاک کردیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چیتے نے اس سے قبل بھی حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں