تھرپارکر میں لمپی وائرس کی وجہ سے سینکڑوں مویشی ہلاک، سیکڑوں کی تعداد لمپی وائرس میں مبتلا، محکمہ لائیو اسٹاک خاموش

جمعرات 21 جولائی 2022 14:50

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2022ء) تھرپارکر میں لمپی وائرس کی وجہ سے سینکڑوں مویشی ہلاک، سیکڑوں کی تعداد لمپی وائرس میں مبتلا، محکمہ لائیو اسٹاک تھرپارکر خاموش۔تھرپارکر کے شہر مٹھی، اسلام کوٹ سمیت دیہی علاقوں میں لمپی وائرس کی وجہ سے سیکڑوں گائیں ہلاک ہو گئی ہیں اور ان کے علاوه سیکڑوں کی تعداد میں گائے لمپی وائرس میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع دینے کے باوجود بھی محکمہ لائیو اسٹاک تھرپارکر نے مویشیوں کو بچانے کے لیے ویکسین نہیں کی گئی۔ محکمہ لائیو اسٹاک تھرپارکر اب تک نیند میں ہے۔ تھرپارکر کے مکینوں اسلم بجیر، رحمان سندھی، سائینداد ہنگورجو، مکیش میگہواڑ نے کہا کہ لائیو اسٹاک آفیس تھرپارکر میں وائرس پھیلنے کا اطلاع دیا مگر اب تک وائرس سے بچانے کے لیے ویکسین اور بیمار جانوروں کا علاج نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں