ضلع تھرپارکر میں گزشتہ رات سے مسلسل تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری

اتوار 24 جولائی 2022 16:40

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2022ء) ضلع تھرپارکر کے ہیڈ کوارٹر شہر مٹھی سمیت اسلام کوٹ، چیلہار، ننگرپارکر ،ڈیپلو و دیگر شہروں اور دیہات میں گزشتہ رات سے تیز ہواوں کے ساتھ مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے تیز بارش کے باعث کئی سڑکیں ،راستے پانی کے زیر آب آ چکے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ 180 ملی میٹر بارش اسلام کوٹ شہر میں ریکارڈ کی گئی ہے ، اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں 25 سے 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور یہ بارش کا سلسلہ آئندہ دو سے تین دن تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اسلام کوٹ شہر مکمل پانی سے بھر گیا ہے گھروں اور دکانوں میں پانی جمع ہو گیا ،لوگوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں