تھرپارکر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

منگل 5 مارچ 2024 19:11

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون تھرپارکر آصف علی خاصخیلی نے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے فسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع میں کام کرنے والے تمام عطائی ڈاکٹروں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔یہ ہدایت انہوں نےدربار ہال مٹھی میں ضلع تھرپارکر میں کام کرنے والے عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔

انہوں نے کا مزید کہاکہ مختلف بیماریوں میں اضافے کا باعث عطائی ڈاکٹرز ہیں جو ہر مریض کا بغیر تشخیصی رپورٹ کرائے علاج کرتے ہیں جبکہ کچھ عطائی ڈاکٹرز ڈسپوز ایبل سرنجز کا بھی استعمال نہیں کرتے جس سے مختلف بیماریاں پھیلتی ہیں، لہٰذہ ان کے خلاف کارروائی اشد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی واضع کیا کہ ہومیوپیتھی کے ڈگری ہولڈر ایلوپیتھی کا علاج نہیں کر سکتا، اس لیے محکمہ صحت کو چاہیے کہ وہ ضلع میں اس طرح کی پریکٹس کو روکنے کے لیے اپنا پلان تیار کرے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون تھرپارکر آصف علی خاصخیلی نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے آفسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ صحت کے آفسران کے ساتھ مل کر پورے ضلع کا سروے کرکے کام کرنے والے عطائی ڈاکٹروں کی نشاندہی کی جائے اور 15 دن کے اندر فہرست پیش کی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں