کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کا کریڈٹ سندھ پولیس کو جاتا ہے، آئی جی سندھ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:08

کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کا کریڈٹ سندھ پولیس کو جاتا ہے، آئی جی سندھ
ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا ہے کے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کا کریڈٹ سندھ پولیس کو جاتا ہے، کراچی دنیا کا چھٹہ نمبر خطرناک شہر تھا جو سندھ پولیس کے جوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور محنت کا نتیجہ ہے جو آج کراچی 16 نمبر پر آچکا ہے، حکومت سندھ پولیس کو پروموشن، مراعتیں اور دیگر جدید سہولیات اور ترقی کیلئے اچھے اقدام اٹھا رہی ہے، آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کل ایس ایس پی آفیس ٹھٹھہ میں پولیس دربار کو خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کے چہلم شہید کربلا امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں پولیس کے چاک و چوبند دستے مقرر کئے گئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، اس نے مزید کہا کے گٹکے سمیت منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کردیا گیا ہے جس سے منشیات پر کافی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے، آئی جی سندھ نے پولیس جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کے پولیس اور عوام کے درمیاں دوریوں کو ختم کیا جائے کیوں کے وردی عوام کی محافظ ہے عوام سے بہتر رویہ اختیار کیا جائے تاکہ عوام پولیس کو مسیحا کی نظر سے دیکہنا شروع کرے، اس دوران پولیس کو ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار نے خطاب کیا اور آئی جی سندھ کلیم امام کو ٹھٹھہ آمد کے وقت ٹھٹھہ کے سماجی رہنما ڈاکٹر شیام کمار اور اس کے بچوں نے گلدستے بھی پیش کئیی

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں