ٹھٹھہ سجاول پل سے 35 پولز کی چوری کا مقدمہ درج، پولیس

35 پول چوری ہوئے، 32 پول کاٹ کر گرادیے گئے، تمام پولز سے بلب اور قیمتی تاریں چرالی گئیں

اتوار 19 ستمبر 2021 20:20

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) ٹھٹھہ میں سجاول پل سے 35 پولز کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق مقدمہ ایکسین ورکس سروسز کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق 35 پول چوری ہوئے، 32 پول کاٹ کر گرادیے گئے، تمام پولز سے بلب اور قیمتی تاریں چرالی گئیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل میڈیا پر بجلی کے پول چوری ہونے کی خبر نشر کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں