گلوبل وارمنگ سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہورہی ہے، ڈاکٹر عارف علوی

چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر اقدامات کرنا ہوگا، دنیا کی بڑی طاقتیں اس میں سنجیدہ نہیں، صدر مملکت

جمعہ 15 نومبر 2019 23:56

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے گلوبل وارمنگ سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہورہی ہے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر اقدامات کرنا ہوگا، دنیا کی بڑی طاقتیں اس میں سنجیدہ نہیںٹھٹھہ میں منعقدہ دو روزہ سرسبز پائیدار فن تعمیر کانفرنس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آبی قلت جیسے سنگین مسائل اور کرہ عرض پر موجود حیات کو خطرات لاحق ہیں، دنیا کی بڑی طاقتیں گلوبل وارمنگ کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ نہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے سیاحت سمیت مختلف شعبے متاثر ہورہے ہیں، جس کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر اقدامات کرنے پڑیں گے، گلوبل وارمنگ سے پاکستان، خطہ اور پوری دنیا شدید متاثر ہورہی ہے انکا کہنا تھا حکومت پاکستان کا کلین اینڈ گرین منصوبہ اسی سلسلے کی کڑی ہے موسمیاتی تبدیلی سے ملکی ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اس کانفرنس کا مقصد بھی موسمیاتی تبدیلیوں، ثقافتی ورثہ سے متعلق امور پر غور خوض ہے اس لئے کانفرنس کے منتظمین کو اس کیانعقاد پر سراہتے ہیں ان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں