ٹھٹھہ میں جاری گھر گھر ووٹ تصدیقی عمل کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

عملے کی جانب سے درج ووٹوں کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عذرہ مہیسر، افسران و دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہا

منگل 23 نومبر 2021 00:36

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) الیکشن کمیشن پاکستان اسلام آباد سکریٹریٹ کے مانیٹرنگ افسر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یوسف نے ضلع ٹھٹھہ میں جاری گھر گھر ووٹ تصدیقی عمل کو یقینی بنانے کیلئے ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عملے کی موجودگی اور تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے عملے کی جانب سے درج ووٹوں کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عذرہ مہیسر، افسران و دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عبدالرحمٰن آرائیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عذرہ مہیسر، الیکشن افسران، اے آر اوز، سپروائزرز و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھی. انہوں نے عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر گھر ووٹ تصدیق اور اندراج کے عمل کو مزید تیز، انتہائی صاف و شفاف اور الیکشن کمیشن پاکستان کی دی ہوئی ہدایات اور رولس مطابق بہتر بنائیں تاکہ مقررہ تاریخ تک ہر صورت میں جاری کام کی تکمیل ہو سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کے عوام اپنے ووٹ کے صحیح اندراج کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے قیمتی ووٹ کا صحیح استعمال کر سکیں۔ مانیٹرنگ افسر نے مختلف علائقوں کے دورے کے دوران معززین اور عوام سے بھی ملاقات کرکے معلومات لی۔اس موقع پر انہوں عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ اس قومی فریضہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مانیٹرنگ افسر اسلام آباد محمد یوسف نے ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عبدالرحمٰن آرائیں اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عذرہ مہیسر کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں ضلع کے مختلف علائقوں میں ووٹ کے صحیح استعمال اور اس کی اہمیت کے متعلق شعور بیدار کرنے کیلئے آگہی سیمینار کا انعقاد کیا جائے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں