محکمہ تعلیم لسبیلہ کے سینکڑوں ملازمین ،فوت شدہ ملازمین کی بیوائیں گزشتہ کئی سالوں سے بہبود فنڈ سے محروم

فوت شدہ ملازمین کی بیوائیں سرکاری گزارہ الائونس سے بھی محروم،ملازمین وبیوائیں سخت مالی مشکلات کا شکار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:50

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) محکمہ تعلیم لسبیلہ کے سینکڑوں ملازمین اور فوت شدہ ملازمین کی بیوائیں گزشتہ کئی سالوں سے بہبود فنڈ سے محروم،فوت شدہ ملازمین کی بیوائیں سرکاری گزارہ الائونس سے بھی محروم،ملازمین وبیوائیں سخت مالی مشکلات کا شکار،تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم لسبیلہ کے سینکڑوں ملازمین اور فوت شدہ ملازمین کی بیوائیں گزشتہ کئی سالوں سے بہبود فنڈ سے محروم ہیں حالانکہ ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ ہزاروں روپے کی کٹوتی ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ تعلیم لسبیلہ کے ملازمین بہبود فنڈ لینے سے محروم ہیںجبکہ اس حوالے سے بتایاجاتاہے کہ محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازمین کو فیئرویل کی رقم بھی نہیں مل رہی اور نہ ہی فوت شدہ ملازمین کی بیوائوں کو گزارہ الائونس مل رہاہے جسکی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین وفوت شدہ ملازمین کی بیوائیں سخت مالی مشکلات کا شکارہیں جبکہ کئی ملازمین اور بیوائوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں ان ریٹائرڈ ملازمین اور بیوائوں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ بورڈ ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ بہبود فنڈکی مد میں رقم ریلیز کرکے جلد از جلد انہیں ادائیگی کی جائے تاکہ ریٹائرڈ ملازمین اور فوت شدہ ملازمین کی بیوائوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں