ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی اور ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے یادگار شہدائے لسبیلہ پولیس کا افتتاح کردیا

منگل 14 جون 2022 17:10

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی اور ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے یادگار شہدائے لسبیلہ پولیس کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں شہداء کے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے اہلخانہ اور سرکاری محکموں کے افسران شریک ہوئے، تقریب کے موقع پر لسبیلہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے ضلعی انتظامی افسران کو سلامی دی، تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل ایس ایس پی کے دفتر کے احاطے میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی اور ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے یادگار شہدائے لسبیلہ پولیس کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں شہداء کے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے اہلخانہ اور سرکاری محکموں کے افسران شریک ہوئے، تقریب کے موقع پر لسبیلہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے ضلعی انتظامی افسران کو سلامی دی ڈپٹی کمشنر افتخار بگٹی ایس ایس پی دوستیں دشتی اے ڈی سی فرحان سلیمان اور شہداء کے اہلخانہ نے یادگار پر پھول چڑھائے، شہداء کے اہلخانے میں ڈی سی اور ایس ایس پی کی جانب سے تحائف تقسیم کئے گئے، تقریب میں سرکاری محکموں کے افسران کی بڑی تعداد میں شرکت، تقریب میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی اور ایس ایس پی لسبیلہ دوستن دشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ میں امن کی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف فورس کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ملک اور صوبے کیلئے جان قربان کرنے والے زندہ وجاوید ہیں شہید کی جو موت ہے قوم کی حیات ہے اس کے پیچھے بہت بڑا فلسفہ ہے، جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرتی، ایس ایس پی لسبیلہ نے یادگار شہداء بناکر یہ ثابت کردیا کہ شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ وجاوید ہیں امن کی آبیاری اپنے لہو سے کرنے والے ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، آئی جی پولیس کا وژن ہے کہ ہر ضلع میں پولیس کے شہداء کیلئے تقاریب منعقد کی جائیں، ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل کے بعد جلد حب میں بھی یادگار شہدائ بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ لسبیلہ پولیس نے فرض کی ادائیگی میں بیمثال قربانیاں دیں ، پولیس کے شہدا کا ملک کے امن و استحکام میں بڑا کردار ہے۔

(جاری ہے)

شہداء کے لخت جگروں نے اس ملک اور صوبے میں امن کی خاطر قربانیاں دی ہیں ہر قدم پر شہداء کے گھرانوں کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ امن کی بحالی کیلئے پولیس کے 19 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، پولیس شہداء کے گھرانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے شہداء کے گھرانوں کی داد رسی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، بحیثیت ایس ایس پی تعیناتی کے بعد گزشتہ 40 روز کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ریکار ڈ کاروائیاں کی ہیں انسداد منشیات کے 99 کاروائیاں اور مقدمات درج کئے گئے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کسی بھی ضلع کی نسبت سب سے زیادہ ریکارڈ کاروائیاں ہیں، میڈیا کی مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے پولیس کی کوتاہیوں کی میڈیا نشاندہی کرے لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کی آبادی کی سات لاکھ اور پولیس نفری 110 ہے لیویز ایریا کو پول?س کی حوالگی کے بعد نفری کی اضافی ضروریات تاحال پوری نہیں کی گئی ہیں، پندرہ ہزار افراد کیلئے ایک اہلکار سیکورٹی پر مامور ہوتا ہے ضلع لسبیلہ میں دیگر علاقوں کی نسبت امن کی صورتحال قدرے بہتر ہے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں