ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں ڈسٹرکٹ کونسلز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ (آج) ہوگی

بدھ 21 جون 2023 20:35

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2023ء) ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں ڈسٹرکٹ کونسلز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ (آج)جمعرات کو ہوگی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ طارق عزیز بگٹی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن طارق عزیز بگٹی کے مطابق ضلع لسبیلہ میں خواتین کی 7 نشستوں جبکہ کسان اور مزدور کی ایک ایک نشست پر مقابلہ ہوگا۔جبکہ ضلع حب میں خواتین کی 4۔

(جاری ہے)

کسان اور مزدور کی ایک ایک نشست پر مقابلہ ہوگا۔ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں اقلیتی نشست پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں ڈسٹرکٹ کونسلز کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ضلع حب میں جنرل کونسلران کی تعداد 11 ہے۔ضلع لسبیلہ میں جنرل کونسلران کی تعداد 20 ہے۔ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں ڈسٹرکٹ کونسلز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں