سابق صوبائی وزیر سردار صالح محمد بھوتانی،سابق ایم این اے محمد اسلم بھوتانی، سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی کے کاغذات نامزد گی کی جانچ پڑتال مکمل

جمعہ 29 دسمبر 2023 20:15

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2023ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر سردار صالح محمد بھوتانی،سابق ایم این اے محمد اسلم بھوتانی، سردارذادہ شہزاد صالح بھوتانی ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغزات کے جانچ پڑتال کے لئے پیش ہوئے سردار محمد صالح بھوتانی محمد اسلم بھوتانی اور سردار زادہ شہزاد صالع بھوتانی کے کاغزات کلیئر ہوگئے بھوتانی کاررواں میں حمید شاہین چنہ کی قیادت میں چنہ برادری کے سینکڑوں لوگوں نے شمولیت کا اعلان کیا اسکے بعد بیلہ کے لئے روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل حب محمد ابراہیم دودا،چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب بابو فیض شیخ،چیئرمین کہنواری وڈیرہ شفیع محمد انگاریہ،چیئرمین گڈانی وڈیرہ جان شیر بلوچ،پیر عبدالمجید شاہ،ایڈووکیٹ الہی بخش مینگل،ڈاکٹر محمد خان شیخ،پیر رحیم شاہ،فیصل برفت،ماسٹر صادق انگاریہ،قادر بخش خاصخیلی،ڈاکٹر نور محمد انگاریہ،پیر عارب شاہ،پیر غلام سرور شاہ،خالد ولی موندرہ،پیر قادر شاہ،پیر غلام مرتضیٰ شاہ،یار جان بلوچ،اللہ بخش دودا،اللہ بخش دلاری،وسیم ایوب رونجھو،فرید دلاری اسد برادیہ اصغر برادیہ شفی چنہ اکرم چنہ کریم بخش چنہ سمیت دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں