پی ٹی آئی کشمیر کو برطانیہ کے ہر شہر میں منظم کرنے کی ابتداء کر دی ہے ، بیرسٹر سلطان محمود

نامزد عہدیداربرطانیہ میں مقیم کشمیریوں کو پی ٹی آئی کشمیر کے پلیٹ فارم پر جمع کرکے مسئلہ کشمیر اور برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے مسائل حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

پیر 3 جولائی 2017 17:00

کیتھلے / ڈیوز بری / لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پی ٹی آئی کشمیر کو برطانیہ کے ہر شہر میں منظم کرنے کی ابتداء کر دی ہے آج اپنے برطانیہ کے مختلف شہروں کے دورے کے پہلے روزانھوں نے پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں کے مشورے کے بعد اتفاق رائے سے کیتھلے، لیڈز اور ڈیوز بری کے پی ٹی آئی کشمیر کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔

انھوں نے نامزد عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ یہ چونکہ عبوری تنظیمیں ہیں لہذا وہ یہاں برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کو پی ٹی آئی کشمیر کے پلیٹ فارم پر جمع کرکے مسئلہ کشمیر اور برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے مسائل حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ آپ لوگ برطانیہ میں رہتے ہیں اور چونکہ برطانیہ جس کی وجہ سے یہ مسئلہ کشمیر پیدا ہوا یہاں پر رہتے ہوئے آپ لوگ اپنی لابی کو مضبوط بنائیں ۔

میں اسی سلسلے میں 4 جولائی کو برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب بھی کر رہا ہوںاور میں کوشش کرونگا کہ برطانوی پارلیمنٹ کی آل پارٹیز کشمیر کمیٹی میں زیادہ سے زیادہ ممبران شامل ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے برطانیہ کے شہروں کیتھلے، ڈیوز بری اور لیڈز میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کیتھلے کے اجتماع سے بریڈ فورڈ اور کیتھلے کے لارڈ مئیر چوہدری عابد جماعتی، ممبر برطانوی پارلیمنٹ جان گروگن(Jhon Grogan) اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کیتھلے، ڈیوز بری اورلیڈزکے درج ذیل عہدیداروان کا اعلان بھی کیا جسکے مطابق پی ٹی آئی کشمیر کیتھلے کے عہدے داران میںصدرڈاکٹر ظفر اقبال،سینئر نائب صدر طاہر قریشی، جنرل سیکریٹری چوہدری گلفراز،چیف آرگنائزر لارڈ مئیر بریڈفورڈ چوہدری عابد جماعتی،جوانٹ سیکریٹری راشد چوہدری، نائب صدر چوہدری محمد عجائب بٹ، نائب صدر ہارون چوہدری، نائب صدر ابرار تاج،نائب صدرساجد چوہدری، سیکریٹری مالیات چوہدری نواز، سیکریٹری نشر و اشاعت مصطفی احمد ہونگے۔

پی ٹی آئی کشمیر لیڈز کے عہدے داران میں نگران اعلی ممتاز حسین چوہدری،صدر چوہدری عدنان صابر ،نائب صدر عابد بٹ،نائب صدر عابد بٹ،جنرل سیکرٹری محمد شہزاد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد بشیر،سیکرٹری نشرو اشاعت اصرار احمد، سیکریٹری مالیات، ساجد محمود ،چیف آرگنائزر محمد فاروق،وائس چیف آرگنائزر امجد محمودہونگے جبکہ پی ٹی آئی کشمیر کے ڈیوز بری کے عہدیداران میںصدر چوہدری محمد فاضل ،جنرل سیکرٹری چوہدری عدیل خلیل،سینئر نائب صدر راجہ حمیدرحمان،چیف آرگنائزر ماسٹر رنگزیب چوہدری،نائب صدر چوہدری غفور،نائب صدراول چوہدری الطاف،نائب صدر دوئم چوہدری واجد ، جوائنٹ سیکرٹری قدیم اسماعیل،، سیکریٹری نشر و اشاعت راجہ شہریارہونگے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں